حلال اندسٹری کا فروغ معاشی مسائل کا حل ہے، سعداللہ ملک

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) حلال ریسرچ کونسل کے باہمی تعاون سے سرگودھا چیمبر آف کا مرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام قومی روڈ شو برائے حلال، حلال خوراک کی آگاہی سے متعلق سیمینار ہوا۔ سیمینار میں سعداللہ ملک نائب صدر چیمبر آف کامرس اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سرگودھا چیمبر نے حلال ریسرچ کونسل کی کوششوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈاتھارٹی حلال ریسرچ کونسل کے تعاون سے حلال انڈسٹری کو فروغ دیا جاسکے گا۔ حلال ریسرچ کونسل کی جانب سے مفتی رئیس احمد نے حلال کے شرعی احکامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ موجودہ دور میں در پیش مسائل کو کیسے پرکھا جاسکتا ہے اور اس پر قابو پایا جاسکتا ہے جس سے روزگار اور کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں