سلانوالی کے ہنرمندلکڑی کے کام کے حوالہ سے اپنی مثال آپ ہیں،صدرسرگودہاچمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:11

سلانوالی کے ہنرمندلکڑی کے کام کے حوالہ سے اپنی مثال آپ ہیں،صدرسرگودہاچمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) صدرسرگودہاچمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری مرزافضل الرحمن نے کہاہے کہ سرگودہاکی تحصیل سلانوالی میںہاتھ سے بنائی گئی لکڑی اشیاء اورآرائشی مصنوعات پوری دنیامیںپسندکی جاتی ہیںسلانوالی کے ہنرمندلکڑی کے کام کے حوالہ سے اپنی مثال آپ ہیںحکومت اگراس صنعت سے وابستہ افرادکی بھرپورسرپرستی کرے اوراس علاقہ کولکڑی کی صنعت کے حوالہ سے خصوصی مراعات دے تودنیابھرمیںپسند کی جانے وا لی اس علاقے کی مصنوعات سے جہاں لوگوںکوروزگار کے بھرپورمواقعے ملیںگے وہاں قیمتی زرمبادلہ بھی وطن عزیزکوحاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سلانوالی کے ہنرمندوںکے ایک وفدسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے سلانوالی میںہینڈی کرافٹ کی صنعت کوفروغ دینے کیلئے مختلف پروجیکٹس کااعلان توکیاتھالیکن ان پرعمل درآمدنہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں