بازاروں میں دکانداروں کیلئے پارکنگ ایریا مقرر کرنے کی ہدایت

بدھ 23 جنوری 2019 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے بازاروں میں دکانداروں کیلئے پارکنگ ایریا مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھاجاسکے ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ٹریفک کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام عارف، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز، اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی او رڈی ایس پی ٹریفک اقبال بھچر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے قینچی موڑ تا اسلام پورہ پل کی اہم شاہراہ کے اطراف سروس ایریاز کو قبضہ مافیاسے واگزار کرانے کی بھی ہد ایت کی جبکہ چنگ چی آٹوز رکشوں کے 22 سے زائد اسٹینڈز کو ریشنلائز کر کے محدود کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے شہر میں جا بحا رکشہ ‘ چنگ چی او ردیگر ٹرانسپورٹ کے ناجائز اڈوں کو ختم کرنے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدا یت کی۔ sg/skr/ama 1538

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں