13 جولا ئی کی ہڑتا ل پر تا جر متفق نظر نہیں آر ہے،ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری

جمعرات 11 جولائی 2019 16:30

13 جولا ئی کی ہڑتا ل پر تا جر متفق نظر نہیں آر ہے،ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری
سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ایگزیکٹو ممبر سرگودہا چمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری محمد شفیق ا لر حمن نے کہا ہے کہ احتجاج ہڑتا لیں اور دھر نے مسائل کا حل نہیں 13جولا ئی کی ہڑتا ل پر تا جر متفق نظر نہیں آر ہے جس سے تا جر و ں کا امیج بر ی طرح متاثر ہو نے کا خطر ہ ہے کو شش کی جا ئے ہڑتا ل احتجاج اور دھر نے کی بجا ئے مذا کرات کے ذریعے مسائل حل ہو جا ئیں موجودہ حالات میں وطن عز یز کسی قسم کی محاذ آ رائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہارا نہوں نے اے پی پی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت تاجروں کے مطالبات کی طرف تو جہ دے اور تا جر برادری کے ٹیکسوں کے حوالہ سے تحفظات دور کر ے اس میں ہی ر یا ست اور تا جر بر ا در ی کی بہتر ی ہے تا جر بر ادری ہمیشہ ہی ٹیکسوں کی ادائیگی کے اپنے قومی فریضہ کی ادائیگی میں مخلص ر ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں