سرگودہا میں تاجروں کا چنگ چی رکشااور ریڑھیوں کی آمد ور فت روکنے کے لئے بازاروں میں فولڈنگ بیرئیر لگانے کا مطالبہ

پیر 16 ستمبر 2019 14:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) شہر بھر کے بازاروں میں چنگ چی رکشا‘ ریڑھی‘ چھابڑی والوں کی بھرمار کے باعث تاجروں نے ایک بار پھر بازاروں میں فولڈنگ بیرئیر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کارخانہ بازار میں تاجروں نے ایک سائیڈ پر چنگ چی رکشائوں کی آمد و رفت روکنے کیلئے فولڈنگ بیرئیر کا استعمال شروع کردیا ہے جس سے کارخانہ بازار میں چنگ چی رکشائوں کی بھرمار کو روکنے میں مدد ملی ہے اب دیگر بازاروں کے تاجر بھی اپنے بازاروں میں چنگ چی رکشائوں اور ریڑھی چھابڑی والوں کو روکنے کیلئے فولڈنگ بیرئیر لگانے کا مظالبہ کر رہے ہیں یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی روک تھام کیلئے مختلف بازاروں میں بیرئیر لگائے تھے جو تاجروں نے اکھاڑ پھینکے تھے لیکن اب تاجر خود فولڈنگ بیرئیر لگانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں