پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے چھاپے،5دوکاندار گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات نے ماتحت عملے کے ہمراہ نیو سیٹلائٹ ٹائون ،محمدی بازار میں چھاپے مار کر مہنگے داموں سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر عبدالخالق، محمد یونس،لیاقت جاوید،طاہر اور منیر کو پولیس کے حوالے کر دیاملزمان کو حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں