لاک ڈائون کردوران نصف اقسام کے کاروبار کی اجازت دے کر تاجروں سے سوتیلی ماں کا سلوک کر کے ملکی معیشت کو دائو پر لگا دیاگیا‘انجمن تاجران سرگودھا

منگل 7 اپریل 2020 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) انجمن تاجران شاہین شاپنگ سنٹر سرگودھا کے صدر رانا سجاد حیدر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے لاک ڈائون کے دوران نصف اقسام کے کاروبار کی اجازت دے کر تاجروں سے سوتیلی ماں کا سلوک کر کے ملکی معیشت کو دائو پر لگا دیا۔پوری قوم گھروں پر آرام کی بجائے سڑکوں پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے حکومتی ریٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے مسلسل کئی روز سے سرگودھا کے چار بازاروں کی بندش اور شہر بھر میں سڑکوں پر لوگوں کے رش پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لئے لاک ڈاون کر کے متعدد اقسام کے کاروبار کو استثی دے کر دیگر کاروباری طبقہ سے نہ صرف سوتیلی ماں کا سلوک کیا بلکے جن کاروباری اداروں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی وہاں نہ احتیتاطی تدابیر رہیں اور نہ ہی دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دن بھر شہر کی سڑکوں پر رش،ڈبل سواری،بنکوں کے باہر ہجوم،دوکانوں پر قطاریں، بھکاریوں اور گداگروں کی یلغار،بے روزگاری کے نام پر مزدوروں اور محنت کشوں کی امداد اکٹھی کرنے کے نام پر ٹولیاں کھولے عام حکومتی ریٹ کو چیلنج کئے ہوئے ہیں۔سجاد حیدر نے کہا کہ ضلع بھر کے قرنطینہ پر لوگوں کے رابطے میل ملاپ نے جراثیم کے پھیلاو کو ہوا دے کر کورونا کی احتیاطی تدابیر کے مقاصد کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔انجمن تاجران کے صدر سجاد حیدر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاون کو ختم،تمام کاروبار کو بحال کر کے معیشت کو مضبوط اور احتیتاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار، قرنطینہ کی سخت سکیورٹی کے لئے قانون سازی اور اقدامات کر کے ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں