صوبہ پنجاب میں سستے داموں آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا جارہا ہے،میاں محمد نسیم

منگل 24 مئی 2022 14:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) فلور ملز ایسوسی ایشن کے راہنما میاں محمد نسیم اور بابر سلیم نے کہا ہے کہ حکومت ِپنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے 36اضلاع میں سستے داموں آٹے کی فراہمی کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کے تحت 10کلو کا آٹے کا تھیلا 160روپے سستا دستیاب ہوگا ،قبل ازیں 10کلو کا آٹا 650روپے میں فروخت ہورہا تھا اب 490روپے میں عوام کو ملے گا ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے حکومت ِپنجاب نے ہدایات جاری کردی ہیں جلد عوام کو سبسڈی پر یہ آٹا فراہم کرنا شروع کردینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی سپلائی شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں سستے داموں آٹے کی فراہمی فوری شروع ہوجائیگی ،جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ میاں محمد نسیم اور بابر سلیم نے کہاکہ اس وقت عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا اور موجودہ حکومت نے یہ اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آٹا واحد چیز ہے جو ہر غریب، امیر، تندرست اور بیمار کی ضرورت ہے اس طرح کے اقدام خوش آئند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں