شہر بھر کی سروسز روڈ پر قائم سائیکل سٹینڈ دکانداروں کے قبضے فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 25 فروری 2017 13:20

سرگودھا۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے شہر بھر کی سروسز روڈ پر قائم سائیکل سٹینڈ‘ دکانداروں کے قبضے فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سروسز روڈ کو قبضہ مافیا سے آزاد کرواکر اسے عام ٹریفک کیلئے کھولا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سروسز روڈ کو ختم کرکے سڑکوں کو ون وے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سروسز روڈ سے ہمیشہ کیلئے قبضہ مافیا کا خاتمہ ہوسکے روڈز دو رویہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں