ْ 39 زرعی اور ویٹرنری گریجوایٹس کو ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی الاٹ کی تجدید کی جارہی ہے، ڈی سی

بدھ 1 مارچ 2017 18:14

سرگودھا۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ضلع سرگودہا میں 39 زرعی اورویٹرنری گریجوایٹس کو ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی او رپانچ سال گذرنے کے بعد لاٹس کی دوبارہ تجدید کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنرزکو تصدیقی عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کئی گئی کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی او راسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ ریونیو کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت فی ایکڑ پانچ سو روپے سالانہ کرایہ دیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس پالیسی کے تحت اگر کوئی گرایجویٹ ملازمت اختیار کر لیتا ہے تو اس کا زمین کا استحقاق ختم ہو جاتاہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں