سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، ممتاز اختر کاہلوں

پیر 17 ستمبر 2018 16:52

سرگودھا۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم نجی تعلیمی اداروں سے بہتر کرنے کیلئے اقدامات خوش آئند ہیں، اس سے لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بجائے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کو ترجیح دینگے ،اس سے ایک غریب کا بچہ بھی اچھے انداز میں تعلیم حاصل کرسکے گا ،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ممتاز اختر کاہلوں نے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ بہتر اور معیاری تعلیم کے فروغ اور ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کو یقینی بنایا جائے، انہوںنے اس موقع پر کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں