سرگودھا کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں اتوار تک چھٹیوں کا اعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 16:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)سرگودھا کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں گزشتہ روز اتوار تک کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے جمعرات اور جمعہ کو محرم الحرام کی عام تعطیل جبکہ جمعہ کے روز رات گئے تک جلوسوں کی آمد و رفت کے باعث بچوں کو ہفتہ کے دن کی تعطیل دیدی گئی تاکہ بچوں اور والدین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اسی طرح متعدد سرکاری و ایسے پرائیویٹ تعلیمی ادارے جو جلوسوں کے راستوں میں واقع ہیں انہیں 8 محرم الحرام کے جلوسوں کی وجہ سے چھٹی دیدی گئی تھی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں