انٹر میڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 12 نومبر 2018 22:02

سرگودھا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، امتحان میں کل 7316 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 3188 امیدوار کامیاب قرار پائے اور یوں کامیابی کا تناسب 43.

(جاری ہے)

58 فیصد رہا ، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ سرگودہا ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس نے گذشتہ روزکمپیوٹر کا بٹن کلک کر کے نتیجے کو آن لائن کیا ، اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر فقیر محمد کیفی اورکنٹرولر امتحانات چوہدری محمد اکرم تارڑ کے علاوہ شعبہ کمپیوٹر کے افسران بھی موجود تھے، امیدوار اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ سے مفت چیک کر نے کے علاوہ موبائل فون سے اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی معلوم کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں