سرگودھا میڈیکل کالج میں شعبہ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

بدھ 19 دسمبر 2018 17:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سرگودھا میڈیکل کالج میں شعبہ پتھالوجی کے زیر اہتمام ’’ میڈیکل لیبز کے معیار میں بہتری‘‘ (Quality Assurance in Medical Labs) کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ اور میڈیکل شعبہ کے فزیشن اور معالجین کو لیبارٹری ٹیسٹ، پتھالوجی میں ہونے والی پیش رفت اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر معروف محقق اور پتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف نے بتایا کہکسی بھی خطرناک اور عام بیماری کا علاج بروقت ٹیسٹ اور مستند لیبارٹری رپورٹ سے ہی ممکن ہے اور جو لوگ صحت مند اور اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ کسی بھی بیماری کے بڑھنے سے پہلے اپنے معالج کے بتائے ہوئے ٹیسٹ کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف نے بذریعہ گراف اور جدید مشینوں کے استعمال پر خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے طلبا و طالبات کو بتایا کہ کس طرح ہم معیاری لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعبہ پتھالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ پتھالوجی کا شعبہ کسی بھی میڈیکل ادارے میں بہت اہمیت کا حامل ہے جس کے باعث اس شعبہ پر غیر معمولی توجہ دی جارہی ہے اور حال ہی میں ہمارے طالب علموں نے اس شعبہ میں میڈیکل اساتذہ کی رہنمائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حمیرا اکرم نے بھی خطاب کیا اور مہمان سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں