ْسرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام پہلی قومی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

جمعرات 21 مارچ 2019 12:23

ْسرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام پہلی قومی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام پہلی قومی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔’’قابل تائید معاشرہ کے جدید رجحانات اور مسائل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میںپنجاب یونیورسٹی، جی سی لاہور و فیصل آباد،گجرات یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، ہزارہ یونیورسٹی، کامسیٹس اور فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران ، محققین، ماہرین نفسیات اور طلبہ نے 100سے زائدمقالات اور پوسٹر پریزنٹیشنز پیش کیں جب کہ چھ سے زائد کلیدی لیکچر ہوئے۔

(جاری ہے)

800سے زائد طلبہ نے کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس میں معاشرتی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کی بحالی کیلئے علومِ نفسیات کے اطلاق، کمسنوں اور بالغوں کو درپیش خطرات،مثبت سماجی تعلقات اور ذہنی صحت،شخصی و انفرادی فرق، کام سے متعلق رویہ اور ملازمین کی کارکردگی ،خاندانی تحرک اور نوجوانی کے مسائل،والدین کی نفسیات،تعلیم اور کھیلوں سے متعلق نفسیاتی نقطہ نظر،صنفی امتیاز اور بین الاثقافتی نفسیات ، نفسیاتی بحالی پرمثبت نقطہ نظر اورانسانی تحفظ و علاج میں کلینیکل سائیکالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں