فیس بک نے سرگودھایونیورسٹی کے آفیشل پیج کو بلیو ٹک ویری فائی کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 16:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) فیس بک نے سرگودھایونیورسٹی کے آفیشل پیج کو بلیو ٹک ویری فائی کر دیا ،جس سے جامعہ سرگودھا کا نام استعمال کر نے والے جعلی پیجز اور یونیورسٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط اور جعلی خبروں کا تدارک مزید آسان ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا کی سائٹس پر غیر قانونی و جعلی اکائونٹس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ سوشل میڈیا سائٹ کی جانب سے بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کی بدولت منتخب فرد یا ادارہ اپنے آفیشل اکائونٹ کو فیس بک سے تصدیق شدہ اکائونٹ میں بدل سکتا ہے ۔

بلیو ٹک کی بدولت کسی بھی آفیشل بیچ اور جعلی پیج میں باآسانی فرق کیا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں ایسے اکائونٹ جو فیس بک سے نیلی تصدیق شدہ مہر حاصل کر چکے ہوں وہ جعلی پیجز کو بند کرانے کا اختیاربھی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انچارج ویب ڈویلپمنٹ سنٹر طاہر عمر نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کی وجہ سے طلبہ کو معلومات فراہم کرنا قدرے مشکل عمل تھا تاہم یونیورسٹی ویب سائٹ کو جدید خطوط پر استوار کرکے اور سوشل میڈیا کے آفیشل اکائونٹس کے ذریعے طلبہ کویونیورسٹی کے بارے میں درکار تمام معلومات اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کے آفیشل فیس بک پیج کی بلیو ٹک ویریفیکیشن بھی اسی مقصد کے تحت کرائی گئی ہے تاکہ فیس بک پر یونیورسٹی کے تمام جعلی پیجز کا سدباب یقینی بنایا جا سکے۔اسی طرح ٹوئٹر اکائونٹ کی بلیو ٹک ویریفیکیشن بھی جلد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اورویب ڈویلپمنٹ سنٹر کی ٹیم طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام پلیٹ فارمز کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں