سرگودھا ضلع میں 3 مزید ڈگری کالج بنانے کافیصلہ

پیر 17 جون 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے دوران ضلع سرگودھا میں 3 مزید ڈگری کالج بنانے کافیصلہ کیا ہے ،جن میں 2 بوائز اور ایک گرلز ڈگری کالج شامل ہیجس کیلئے محکمہ ایجوکیشن نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے سرگودھا میں گورنمنٹ کالج کو ختم کرکے اس کی جگہ یونیورسٹی قائم کی گئی جس کے باعث سرگودھا میں بچوں کیلئے صرف ایک انبالہ کالج رہ گیا ہے جبکہ گورنمنٹ نواز شریف کالج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اس طرف طلباء کا رجحان کم ہے جس پر سرگودھا شہر میں مزید بچوں کے کالج قائم کئے جائینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں