اب پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کم از کم تعداد 3 ہو گی‘پنجاب حکومت کا فیصلہ

پیر 14 اکتوبر 2019 16:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی کم از کم تعداد 3 ہو گی۔جس کے بعد تعداد کے تناسب سے اساتذہ کی تشکیل کا شیڈول مرتب کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں تعلیمی کو بہتر بنانے کے لئے پرائمری سکولز میں اساتذہ کی کم از کم تعداد تین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شرح تناسب سے اساتذہ کی سکولوں میں تقرری عمل میں لانے کا شیڈول مرتب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس فیصلہ میں 80 طلبہ تک تین اساتذہ، 81 سے 130 تک 4 اساتذہ، 131 سے 180 تک 5 اساتذہ، 181 سے 230 تک 6 اساتذہ، 231 سے 280 تک 7 اساتذہ، 281 سے 330 تک 8 اساتذہ تعینات ہونگے۔جس کے تحت پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تقرری عمل میں لانے کے لئے فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔اساتذہ کی "Student Teacher Ratio" کے مطابق "rationalization" کا عمل سروع کیا جا رہا ہے اور ایک ماہ پنجاب کے 90 سکولز میں اساتذہ کی کمی کی شکایات دور ہو جائیں گئیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس نئی حکمت عملی سے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اساتذہ کی ٹرانسفر 10-12 کلومیٹر سے زیادہ دور نہ ہو اور پچھلے 1 سال میں یا E-Transfer میں ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ بھی ریشنلائزیشن پالیسی میں نہیں آئیں گی-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں