سرگودھا‘گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں برائے خواتین میں چھاتی کے کینسر پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں برائے خواتین میں چھاتی کے کینسر پر سیمینار منعقد ہوا۔زرائع کے مطابق خواتین میں چھاتی کے سرطان بارے آگاہی سیمینار گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چاندنی چو ک میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے طالبات کو تفصیل سے آگاہی فراہم کی۔

ماہرین کاکہنا تھا کہ چھاتی کاسرطان جیسی موذی بیماریوں کے خلاف جہاد وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس مرض بارے خواتین میں آگہی نہ ہونے سے مرض بڑھ جاتا ہے جس کا مشکل ہو جاتاہے ۔ انہوں نے خواتین پر زور دیاکہ وہ چالیس سال کی عمر کو پہنچتے ہی ہر سال چھاتی کامعائنہ کروائیں ۔ ڈاکٹرز نے طالبات کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں