گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں خواتین میں چھاتی کے کینسر بارے سیمینار کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 14:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چاندنی چو ک میں گزشتہ روز خواتین میں چھاتی کے سرطان بارے آگہی سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے طالبات کو تفصیل سے آگہی فراہم کی۔ ماہرین کاکہنا تھا کہ چھاتی کاسرطان جیسی موذی بیماریوں کے خلاف جہاد وقت کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس مرض بارے خواتین میں آگہی نہ ہونے سے مرض بڑھ جاتا ہے جس کاعلاج مشکل ہو جاتاہے ۔ انہوں نے خواتین پر زور دیاکہ وہ چالیس سال کی عمر کو پہنچتے ہی ہر سال چھاتی کامعائنہ کروائیں ۔ ڈاکٹرز نے طالبات کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔ سیمینار میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ممتاز اقبال ‘وائس پرنسپل رفت جہانگیر کے علاوہ اساتذہ کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں