ای روزگار سنٹر میں نئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں آٹھویں بیج کے لئے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے طلبہ سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا یونیورسٹی میں زیر تعلیم سالِ آخر کے طلبہ بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، اس پروگرام کے لیے 16سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 35 سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے۔

منتخب طلبہ کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ انٹرنیٹ پر اپنی صلاحیتوں کے مطابق باعزت روزگار کما سکتے ہیں۔درخواستیںآن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے سٹوڈنٹ ٹیچر بلڈنگ(ایس ٹی سی) یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم ای روزگار سنٹر میںصبح 9 تا شام 5 بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں