سرگودھا یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغا ز ہو گیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:24

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سرگودھا یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغا زہو گیا۔ کانووکیشن نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا۔ تفصیلات کی مطابق سرگودھا یونیورسٹی نے بیچلرز/ماسٹر/ ایم ایس/ایم فل پروگرامز کے وہ طلبہ جنہوں نے سال2016-17میں سالانہ اور سمسٹر سسٹم کے تحت ڈگری مکمل کی ہے اُن کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا۔

کانووکیشن کے دوران گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرامز میںپوزیشن حاصل کرنے والی569 طلبہ جبکہ سال 2019ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنیوالے 31طلبہ میں بھی ڈگریاں،میڈلز،اعزازی اسناد اور انعامی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے ویب ڈویلپمنٹ سنٹر کی جانب سے خصوصی پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پورٹل کے سادہ اور آسان ترین مراحل کے ذریعے طلبہ کو اپنے سیشن و پروگرام کے انتخاب،دیگردرکار معلومات کی فراہمی سمیت آن لائن چالان جنریٹ کر کے ایچ بی ایل کی کسی بھی شاخ میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سرگودھا یونیورسٹی میں طلبہ کی رہنمائی کیلئے خصوصی آن لائن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جو طلبہ کو مکمل رہنمائی فراہم کر رہا ہے علاوہ ازیں طلبہ کو رجسٹریشن مراحل کے بارے میں آگاہ رکھنے کیلئے ٹریکنگ کی مکمل سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں