فل برائیٹ سکالرشپ اور جی آر ای ٹیسٹ کے بارے میں جامعہ سرگودھا میں خصوصی نشست کا اہتمام

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) طلبہ کو فل برائیٹ سکالرشپ اور جی آر ای ٹیسٹ کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے سرگودھا یونیورسٹی میںکیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ایم فل، بی ایس سال آخر کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد امریکہ کی ایجوکیشن فائونڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں یو ایس ایجوکیشن فائونڈیشن کی ایجوکیشن ایڈوائزر مریم زہرہ خان نے جی آر ای ٹیسٹ کی تیا ر ی اور یو ایس ایڈ کے فل برائیٹ سکالرشپ کے متعلق معلومات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک ایم فل اور پی ایچ ڈی میںداخلوں اورسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے جی آر ای ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے اور یہ کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وافر مواقع موجود ہیں جن سے پاکستانی طلبا کو ہر صورت فائدہ اٹھا نا چاہیے تاکہ وہ ملکی ترقی اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ جی آر ای ٹیسٹ طلبہ کے علم کی معیاری سطح کو پرکھتاہے جو کالج میں داخلے کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اس موقع پر شرکا نے جی آر ای اور مختلف سکالر شپس کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں