والدین کی ڈپٹی کمشنر کے زائد فیسیں وصول کرنیوالے نجی سکولز کیخلاف کارروائی کرنے کے فیصلہ کی تعریف

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھاآسیہ گل نے زائد فیسیں وصول کرنیوالے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرکے بھاری فیسوں تلے دبے والدین کے دل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے طلباء و طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے زائد فیسیں وصول کی جاتی ہیں اگر فیسیں لیٹ ہوجائیں تو بچوں کے نام کاٹنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ۔

اس سلسلہ میں والدین نے ڈپٹی کمشنر سے استدعا ہے کہ وہ اس مہم کو ختم نہ ہونے دیں اس مہم کا خود جائزہ لیں کیونکہ اس طرف توجہ نہ دی گئی تو دوبارہ وہی صورتحال شروع ہوجائیگی ۔فیسوں کے معاملے پر والدین نے ڈپٹی کمشنر کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد فیسیوں کی وصولی دو ماہ کی فیسوں میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے سفید پوش لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں