امریکہ یونیورسٹی آف جارجیا سے آئے ہوئے دو رکنی وفد کا سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:48

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) امریکہ کی یونیورسٹی آف جارجیا سے آئے ہوئے دو رکنی وفد نے سرگودھا یونیورسٹی کا دورہ کیا جس کا مقصد مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ وفد یونیورسٹی آف جارجیا کے آفس آف گلوبل پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر پروفیسر امرت بارٹ اورکالج آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے شعبہ اینٹمالوجی سے وابستہ ایسوسی ایٹ پروفیسر اشفاق اے سیال پر مشتمل تھا۔

وفد نے سرگودھا یونیورسٹی کیساتھ تعلیمی، تحقیقی بالخصوص زراعت کے شعبہ میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ وفد نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن، وائس چانسلر آفس اور زرعی کالج کا دورہ کیا۔ وفد نے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو سرگودھا یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں، یونیورسٹی کے اہداف، مستقبل کی منصوبہ بندی، پاکستانی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدات اور یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

او آر آئی سی میں منعقدہ میٹنگ میں ڈائریکٹر او آر آئی سی ڈاکٹر فارق انور، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد افضل نے شرکت کی جہاں مختلف شعبہ جات میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون کی بنیاد رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی آف جارجیا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کی روح سے ایچ ای سی کے ’’ یو ایس پاکستان نالج کوری ڈور ‘‘ پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپس دی جا رہی ہیں۔یہ پی ایچ ڈی پروگرام یونیورسٹی آف جارجیا کی جانب سے آفر کئے گئے ہیں اور یونیورسٹی آف جارجیا کے فال سمسٹر2019کیلئے چھ طلبہ منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں