گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک سرگودھا میں محفل میلاد

منگل 19 نومبر 2019 17:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) جشن میلا النبی ؐ کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چاندنی چوک میں میلا د کی محفل سجائی گئی۔

(جاری ہے)

محفل میں چیئرپرسن تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس ‘ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی مسز منتہیٰ اور دیگر پروفیسرز سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف کلاسز کی طالبات نے بارگاہ رسالتؐ میںعقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ مقررین نے کہا کہ آپ ؐ کی ولادت باسعادت دونوں جہانوں پر اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے ۔ آپ ؐ کی آمد سے دنیا میں ظلمت کے چھائے اندھیرے چھٹ گئے۔ انہوں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو میلاد کی محافل منعقد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں