سرگودھا یونیورسٹی میں ایڈز کے خاتمہ اور بچائو بارے آگاہی سیمینار

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) سرگودھا یونیورسٹی میں ایڈز کے خاتمہ اور بچائو سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر یاسر نواز منج اور انچارج سرگودھا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نصر اقبال رانجھا نے خطاب کیا اور پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز وائرس کے پھیلائو کی وجوہات اور اس کی روک تھام بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

شرکاء نے کہا کہ ایڈز جیسے خطرناک مرض کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے عوام میںشعور بیدار کرنا ہوگا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شعبہ سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پنجاب میں ایڈز سے متعلق ریسرچ پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں