گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں طالبات کیلئے مینا بازار کا انعقاد

جمعرات 23 جنوری 2020 14:14

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں طالبات کیلئے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مینا بازار میں طالبات اور پروفیسرز کی طرف سے کھانے پینے کی اشیا ء کے مختلف سٹال لگائے گئے۔ کالج انتظامیہ کی طرف طالبات کی تفریح کیلئے مختلف جھولے اور رنگا رنگ پروگرام بھی منعقد کئے گئے ۔ طالبات کے مابین مختلف کھیلوںکے مقابلے بھی منعقد ہوئے ۔ ان مقابلوں میں نمایا ں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں