سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات اور انڈس براڈ کاسٹنگ اینڈ کارپوریشن کے درمیان باہمی تعادن کا معاہدہ طے پاگیا

منگل 28 جنوری 2020 17:56

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) سرگودھا یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات اور انڈس براڈ کاسٹنگ اینڈ کارپوریشن (IBC)کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت دونوں ادارے شعبہ ابلاغیات کے طلبہ کی تخلیقی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کام کریں گے۔معاہدے پر دستخط انچارچ شعبہ ابلاغیات نعمان یاسر اور آئی بی سی کے ایڈیٹر سبوخ سید نے کیے جب کہ اس موقع پر وائس چانسلرسرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق، معروف نقاد شیراز حیدر،ڈپٹی دائریکٹر آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن(ORIC)ڈاکٹر انجم مرتضیٰ اور شعبہ ابلاغیات کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت طلبہ کی پیشہ ورانہ سوجھ بوجھ میں اضافہ اور صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے کام کیا جائے گا اور ضمن میں طلبہ کیلئے مشترکہ تعلیمی،تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ طلبہ کی تحریری مہارتوںکو اجاگر کرنے کیلئے سالانہ ’’نوجوان لکھاریوں کے تحریری مقابلہ ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی بی سی معاہدے کے تحت طلبہ کو ویب سائٹ پر آرٹیکلز اور تحریریں لکھنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ طلبہ کا پورٹ فیلیو تیار ہو سکے جبکہ ویب ڈویلپمنٹ سنٹر کی جانب سے آئی بی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سبوخ سید نے کہا کہ صحافت و ابلاغیات کے طلبہ کیلئے عملی تجربات بہت اہمیت کے حامل ہیںکیونکہ عملی تجربات اور تربیت کی بنیاد پر ہی نوجوان میڈیا کے میدان میں قدم جما سکتے ہیں۔ وائس چانسلرڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ اس ایم او یو سے شعبہ ابلاغیات کے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا اور ان کا تخلیقی پہلو بھی سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں