یونیورسٹی آف سرگودہا میں ای روزگار آگاہی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جمعرات 27 فروری 2020 17:59

سرگودھا۔27فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) محکمہ امور نوجوانان ‘ سپورٹس ‘ آرکیالوجی اینڈ ٹورازم او ر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی آف سرگودہا میں ای روزگار آگاہی ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا ۔ پروگرام کاافتتاح کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کیا ۔

اس موقع پر مختلف اداروں کی جانب سے طلبہ کی راہنمائی کیلئے سٹالز لگائے گئے تھی ۔ کمشنر نے سٹالز کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہاکہ پنجاب حکومت اپنے وزیر اعظم عمران خان او روزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند اور خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ طلبہ انٹر نیٹ سمیت دیگر جدید سہولتوں سے استفادہ کر کے اپنا روزگار کماسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معمولی پڑھی لکھی گھریلو خواتین او ربچیاں اے تربیت پروگرام کے ذریعے گھر بیٹھے روزگار کما سکتی ہیں ۔ تقریب میں سینئر پروگرام منیجر ای روزگار پروگرام چوہدری احمد اسلام ‘ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر سعدرفیق ‘ حیدرعلی اور حسن مرزا سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گہری دلچسپی کامظاہرہ کیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں