حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولز مالکان کو حکومت کے احکامات کے مطابق فیس چالان فارمز کے اجراء کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دیدی

جمعرات 9 اپریل 2020 12:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولز مالکان کو حکومت کے احکامات کے مطابق فیس چالان فارمز کے اجراء کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام پرائیوٹ سکولز مالکان سے کہا ہے کہ ہدایات کے مطابق بچوں کی سکول فیسوں کے نئے چالان جاری کریں ایک ہفتہ کی مہلت ختم ہونے پر اس سلسلہ میں شکایات کے اندراج کے لئے عوام کو ایک فون نمبرجاری کریں گے۔پنجاب حکومت کی ہدایات پر اگر عوام کو 20 فیصد کم فیس والے واؤچز نہیں ملتے تو ان سکولز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں