یونیورسٹی آف سرگودہا نے آن لائن داخلے کی تاریخ 29ستمبر سے بڑھاکر 13اکتوبر کردی

منگل 29 ستمبر 2020 18:35

سرگودھا ۔29ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) یونیورسٹی آف سرگودہا نے اپنی2020ء میں داخلے کے عمل کے لیے اپنے آن لائن داخلے کی تاریخ 29ستمبر سے بڑھاکر 13اکتوبر تک کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودہا نے اپنی سات فیکلٹیوں کے گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ کی سطح پر150سے زائد پروگراموںمیں آن لائن داخلے کا اعلان کیا گیاہے ۔

یہ فیصلہ ڈاکٹر محمد افضل کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پریونیورسٹی آف سرگودہا کے دیگرمتعلقہ شعبہ جات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔یونیورسٹی آف سرگودہا کے مطابق باقاعدہ طورپر انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے پہلی ، دوسری اور تیسری میرٹ لسٹ کی فہرستیں بالترتیب 19اکتوبر ، 21اکتوبر اور 23اکتوبر کو یونیورسٹی کے بورڈپر آویزاں ہوں گی۔اس کے علاوہ شام کی شفٹ اورسیلف سپورٹ پروگراموں کی میرٹ لسٹس 26اکتوبر ، 28اکتوبر اور 30اکتوبر 2020ء کو آویزاں کی جائیں گی۔علاوہ ازیںباقاعدہ اور سیلف سپورٹ پروگراموں کی کلاسز بالترتیب 26اکتوبر 2020ء اور 2نومبر 2020ء سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں