یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات نومبر میں ہوں گے

بدھ 30 ستمبر 2020 13:34

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایم اے ،ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات نومبر میں ہوں گے
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی وقار احمد نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے سال 2020 نومبر میں شروع ہوں گے۔ بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس سلسلہ میں ڈیٹ شیٹ تیار کر کے رول نمبر سلپس جلد طلباء کو ارسال کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وقار احمد نے کہا کہ ریگولر طلباء کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں جبکہ پرائیویٹ طلباء کی رول نمبر سلپس ان کے گھروں کے پتے پر ارسال کی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی کے امتحانات جاری ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جارہا ہے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی عمل کے دوران بھی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جس میں 6فٹ کا سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال سر فہرست ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں