سرگودہا‘گورنمنٹ سکول برائے نابینا گرلز اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر سمیت خصوصی تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلے شروع کر دیئے گئے

جمعہ 18 جون 2021 12:40

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) گورنمنٹ سکول برائے نابینا گرلز اور گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر سمیت خصوصی تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلے شروع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے محکمہ سپشل ایجوکیشن کے آفیسر جاوید اقبال باجوہ نے بتایا کہ سپشل ایجوکشن کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت کتابیں ،یونیفارم اور پک اینڈ ڈراپ کے علاوہ ماہانہ آٹھ سو روپے وظیفہ دیا جارہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے سپیچ تھراپسٹ،ماہر نفسیات، میوزک ٹیچرز اور ہاسٹل کی سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے طلباء کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بصارت سے محروم بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں تاکہ وہ بوجھ بننے کی بجائے خود معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں