سرگودھا ‘محکمہ تعلیم نے سکولوں کو رجسٹریشن کے حصول کیلئے بچوں کو پلے گراؤنڈ کی سہولت فراہم کرنا لازم قرار دیدیا

جمعہ 18 جون 2021 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) محکمہ تعلیم نے سکولوں کو رجسٹریشن کے حصول کیلئے بچوں کو پلے گراؤنڈ کی سہولت فراہم کرنا لازم قرار دے دیا ورنہ رجسٹریشن نہیں ہو گی۔زرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پلے گراؤنڈ نہ رکھنے والے سکولوں کو رجسٹریشن نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بغیر پلے گروانڈز کے سکولوں کی تفصیلات طلب کرلیں اس سلسلہ میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں دینے کے لئے سکولز رجسٹریشن کیلئے پلے گراونڈ کی سہولت فراہم کرنا لازم قرار دے دیا اور ضلعی افسران کو کی ہدایات جاری کیں کہ بغیر پلے گراؤنڈ چلنے والے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی فہرستیں مرتب کریں اور سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکشن کو تین روز میں پلے گراؤنڈ نہ رکھنے والے سکولوں کی مکمل معلومات رکھیں تاکہ پلے گراونڈ کی سہولت نہ دینے والے سکولز کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں