یونیورسٹی آف سرگودھا نے تحصیل شاہ پور کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات کیلئے بس سروس کا اجراء کر دیا

منگل 30 نومبر 2021 13:35

یونیورسٹی آف سرگودھا نے تحصیل شاہ پور کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات کیلئے بس سروس کا اجراء کر دیا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے تحصیل شاہ پور کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات کے لئے بس سروس کا اجراء کر دیا جوسرگودھا یونیورسٹی سے تحصیل شاہ پور صدر کے درمیان صبع اور شام کے اوقات میں چلے گی۔

(جاری ہے)

جس کاافتتاح صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی چوہدری افتخار حسین گوندل نے کیا زرائع کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا نے تحصیل شاہ پور کے طلباء و طالبات کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے بس سروس کا اجرائکیا ہے جو تحصیل شاہپور صدر سے یونیورسٹی کے زیر تعلیم طلباء و طالبات کو سوموار سے جمعہ روزانہ کی بنیاد پر چلے گی اور صبع طلباء و طالبات کو یونیوسٹی لا کر شام کو یونیورسٹی سے واپس شاہ پور صدر پہنچایا کرئے گی۔

اس بس سروس کا اجراء چوہدری افتخار حسین گوندل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پنجاب و ممبر سنڈیکیٹ کمیٹی اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سیلم مظہر کی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے کیا تاکہ شاہ پور صدر کے تمام زیر تعلیم طلباء وطالبات کو بہتر سفری سہولیات مہیا کی جا سکیں۔اس بس سروس کا افتتاح چوہدری افتخار حسین گوندل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی پنجاب نے کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں