ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک کے سپیشل امتحان2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء)ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے میٹرک کے سپیشل امتحان2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 2471امیدواران میں سے 1720 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 69.61فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے میٹرک سپیشل امتحان 2021 میں سرکاری تعلیمی اداروں کے امیدوار طلباء و طالبات میں چھ کے چھ کی کامیابی سے ان کی کامیابی کا شرح تناسب 100 فیصد اور پرائیویٹ2465 امیدوراں میں 1714 کی کامیابی سے شرح تناسب 69.53 فیصد رہا جبکہ اس امتخان میں بھی طلباء کے مقابلہ میں طالبات نے اپنی برتری کو برقرار رکھا۔جن میں 1915 طلباء میں 1277 کی کامیابی سے شرح تناسب 66.68 فیصد جبکہ 550 طالبات میں سے 427 کی کامیابی سے شرح تناسب 79.45فیصد رہا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں