عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے کوشش جاری رہے گی، شہبازشریف

بدھ 17 جون 2009 14:55

کوٹ مومن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون ۔2009ء) عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہرممکن کوشش جاری رہے گی سستی روٹی کے ممبران متحرک ہوجائیں تاکہ عوام کو دو روپے میں روٹی کی فراہمی ممکن ہوجائے کام نہ کرنے والے ممبران کو فارغ کردیاجائیگا ان خیالات کااظہار وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کوٹمومن کے وفد سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی حکومت ہے عوام نے اسے مینڈیٹ دیا ہے ہرمسلم لیگی کا یہ فرض ہے کہ اس مینڈیٹ کا احترام کرے اور عوام کے مسائل حل کرانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے انہوں نے کہا کہ جو بھی آفیسر لیگی کارکنوں کا احترام نہیں کریگا اسے معاف نہیں کیاجائیگا میاں شہباز شریف نے کہا کہ ممبران صوبائی اسمبلی اپنے حلقہ میں مسلم لیگ کے عہدیداروں کے ساتھ ملکر کھلی کچہری لگائے ہفتہ میں ایک بار ضروری ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ کارکنان مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر بھی خصوصی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں