وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دورہ سرگودھا ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو سٹیج پر نہ جانے دیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:46

وزیراعلیٰ شہباز شریف کا دورہ سرگودھا ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو سٹیج پر نہ جانے دیا گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ سرگودھا کے موقع پر اراکین قومی و صوبائی کو سٹیج پر نہ چڑھنے دیا گیا، محسن شاہنواز رانجھا اور رضوان گل کو سٹیج سے نیچے اتار کر پنڈال میں بیٹھنے کا کہا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دروہ سرگودھا کے موقع پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں بنائے جانے والے سٹیج پر صرف 5کرسیاں رکھی گئی تھیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے علاوہ ذکیہ شاہنواز اور آصف بھاء اراکین اسمبلی میں سے برجمان تھے ، وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل حکومتی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا اور نااہل رکن اسمبلی رضوان گل کو سٹیج سے نیچے اتار دیا گیا جب کہ اراکین سرگودھا حامد حمید، عبدالرزاق ڈھلوں اور ڈاکٹر نادیہ عزیز بھی پنڈال میں بیٹھی تھیں، یونیورسٹی آف سرگودھا میں چہ مگوئیاں ہورہی تھیں کہ اراکین اسمبلی بے تو قیر نظر آرہے ہیں

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں