جمائی لینا موت کا سبب بن گیا، زہریلی مکھی منہ میں چلے جانے سے نوجوان ہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 نومبر 2017 12:43

جمائی لینا موت کا سبب بن گیا، زہریلی مکھی منہ میں چلے جانے سے نوجوان ہلاک
کوٹ مومن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08نومبر 2017ء):نوجوان کے لیے جمائی لینا موت کا باعث بن گیا ، جمائی کے وقت منہ کے راستے زہریلی مکھی اندر چلے جانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھابڑہ کا رہائشی نوجوان کوٹ مومن سے خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

راست میں جمائی ینے کے لیے منہ کھولا تو سامنے سے آتی ہو ئی زہریلی مکھی منہ کے اندر چلی گئی ۔جس نے حلق میں پھنستے ہی ڈنک مارنے شروع کر دئیے ۔نوجوان نے قے کرکے مکھی کو باہر نکالنے کی بہت کوشش کی مگر تب تک مکھی منہ میں پھنس چکی تھی ۔نوجوان کی حالت غیر ہونے پر کچھ راہگیر اسے ہسپتال لے گئے مگر وہ مکھی کے زہر یلے ڈنکوں کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں