وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئندہ ماہ دورہ سرگودھا متوقع

پیر 20 نومبر 2017 16:30

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آئندہ ماہ دورہ سرگودھا متوقع
سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کا آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ متوقع ہے،وہ تحصیل ساہیوال کے مقام پر دریائے جہلم پر قائم ہونیوالے لنگر والاپل کا افتتاح کرنے کے علاوہ محکمہ صحت کی مختلف سکیموں کا سنگ ِبنیاد بھی رکھیںگے،اس ضمن میں ان کے متوقع دورے کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مختلف منصوبوں کو شروع کردیا گیا ہے جبکہ لنگر والا پل ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے جس کا افتتاح متوقع طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں