پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،سینئیر صحافی کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 23:37

پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں،سینئیر صحافی کا دعویٰ
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ) :سینئیر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نجی ٹی وی پر پیر آف آستانہ سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کا انٹرویو لے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں اور سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے اسی مقصد کے لیے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات بھی کی ۔

پیر حمید الدین سیالوی نے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر انکے خاندان کا کوئی نوجوان جذباتی ہو کر کسی سیاسی جماعت کو اختیار کر لے تو وہ اسکے ذمہ دار نہیں ۔وہ صرف اپنے گھرانے کے مختار ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان مشائخ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں