پارلیمنٹ ایک بالادست ادارہ،

اسے قانون سازی کامکمل اختیارحاصل ہے ،جواس مقدس ایوان کا احترام نہیں کرتا اس کاملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے خود بھی بڑھے لعنتی ہیں عدلیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کااحترام بھی کیاجائے،جمہوریت کے استحکام کے لئے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 14:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے جسے قانون سازی کامکمل اختیارحاصل ہے ،جواس مقدس ایوان کا احترام نہیں کرتا اس کاملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیںجوعناصر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں وہ خود بھی بڑھے لعنتی ہیں کیونکہ وہ بھی اس کاحصہ ہیں جوذاتی مفادات ملک کے اس معززایوان کے متعلق بہیودہ زبان استعمال کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ پارلیمنٹ کااحترام بھی کیاجائے،تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں تاکہ جمہوریت کومستحکم کیاجاسکے ۔

وہ گزشتہ روز دورہ سرگودھاکے دوران مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاچند عناصراداروں کا تکراوکرنا چاہتے ہیں جو ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور ان کے اہلخانہ کی کردار کشی کر کے اپنی قبر خود کھودرہے ہیںنیاپاکستان بنانے کی بجائے شادیاں رچاکرعوام کو کیاتاثر دینا چاہتے ہیںمولانا فضل الرحمن نے کہاکچھ لوگ امریکی انجنڈاپر کام کررہے ہیں جوملک میں انارکی پھلاکر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ،مگر ہم انکے اس انجنڈے کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،،مولانافضل الرحمن نے کہامارچ میں ہونیوالے سینٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کااعلان خوش آئند اقدام ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف آنیوالے فٖصیلوں سے جمہوری عمل کونقصان نہیں ہوناچاہیے موجودہ صورتحال سے لگتاہے کہ تمام قوتیں ایک ہی شخص کونشانہ بنارہی ہیں،ایسے حالات میں ملکی سا لیمت کونقصان کاخدیشہ ہے،انہوں نے کہ ملک میں مزہبی جماعتوں کااتحاد کیلئے ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں اپنابھرپور سیاسی قوت دکھائیں گی،کے پی کے میں نیاپاکستان کانعرہ لگانے کپتان کاآئندہ الیکشن میں ملیامیٹ کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں