اداروں کا نوازشریف کیخلاف فریق بننے کا تاثرنہیں ملنا چاہیے،فضل الرحمن

اداروں کےفیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے،سب آئین کا سہارا لیکرکیا جارہا ہے،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتےنہیں دکھائی دے رہے،سربراہ جے یوآئی ف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 16:58

اداروں کا نوازشریف کیخلاف فریق بننے کا تاثرنہیں ملنا چاہیے،فضل الرحمن
سرگودھا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے،اداروں کا نوازشریف کے خلاف فریق بننے کا تاثر نہیں ملنا چاہیے،سب کچھ آئین کا سہارا لیکر کیا جا رہا ہے،سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے نہیں دکھائی دے رہے۔انہوں نے آج سرگردھا میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ تمام ادارے نوازشریف کے خلاف صف بندی کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداروں کا نوازشریف کے خلاف فریق بننے کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔اداروں کے فیصلوں میں انتقام کی بو آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ  اس سب سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ سب کچھ آئین اور قانون کا سہارا لے کر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہوتے نہیں دکھائی دے رہے۔سینیٹ الیکشن میں پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کوآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا کہا گیا ہے۔یہاں سینیٹ کیلئے منڈیاں لگ چکی ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کواس پرسوچنا چایے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں