سرگودھا میں وارڈنز کی تعیناتی اپریل کے وسط تک مکمل کرلی جائیگی

پیر 19 مارچ 2018 16:00

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) سرگودھا میں وارڈنز کی تعیناتی اپریل کے وسط تک مکمل کرلی جائیگی شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے 200 کے لگ بھگ ٹریفک وارڈنز تعینات کئے جائینگے جن میں انسپکٹر‘ سب انسپکٹر‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ‘ حوالدار‘ کانسٹیبل شامل ہیں ابتدائی طور پر 10 کے قریب وارڈنز سرگودھا میں ڈیوٹی سر انجام دینے کیلئے پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید اپریل کے وسط تک پہنچ جائینگے جس سے شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں