وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام اداروں اور ہر قسم کی ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دیدی ‘ خلیل طاہر سندھو

صوبے بھر میں اقلیتی ہونہار طلبا وطالبات میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کئے جا رہے ہیں‘صوبائی وزیر حقوق انسانی واقلیتی ا مور

جمعہ 20 اپریل 2018 15:45

وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے تمام اداروں اور ہر قسم کی ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دیدی ‘ خلیل طاہر سندھو
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی وزیر حقوق انسانی واقلیتی ا مور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کیبنٹ ڈویژن کی مشاروت سے صوبے کے تمام اداروں اور ہر قسم کی ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کر ائی ہے۔

انہوں نے اقلیتی طلبہ وطالبات میں وظائف تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں اقلیتی ہونہار طلبا وطالبات میں ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کئے جا رہے ہیں جس سے اقلیتی طلبا وطالبات میں مقابلے کا رجحان بڑھ رہاہے۔ خلیل طاہرسندھو نے کہاکہ وظائف کی تقسیم کا مقصد طلبا وطالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد دینا او ران کی محنت شاقہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب یوسی ایس لاہور اور فاطمہ ہسپتال سرگودہا جیسے تاریخی اہمیت کے حامل اداروں کی بحالی کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاکستانی آئین کے مطابق تمام شہری یکساں حقوق رکھتے ہیں۔اسلئے انہیں مسلمان اکثریت کے مساوی حقوق ملناان کا حق ہے۔

انہوں نے کہاکہ فاطمہ ہسپتال سرگودہا کی تعمیر نوکیلئے ایک کروڑروپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ یو سی ایس لاہور کیلئے حکومت پنجاب نے ساڑھے چھ کروڑروپے فراہم کئے ہیں۔ یونیورسٹی آف سرگودہا میں اقلیتوں کیلئے ملازمتوں کے پانچ فیصد کوٹہ پر عملد رآمد نہ ہونے کی شکایت پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ مقامی اقلیتی نمائندوں کے اس مطالبہ کو حکومت پنجاب کے نوٹس میں لائیں گے او رکسی کو اقلیتوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اقلیتوں کو حق دلواناان کافرض اورقوم کا ان پر قرض ہے۔ قبل ازیں صدر اقلیتی امور پی ایم ایل ن چوہدری مشتاق گل نے سرگودہا میں اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک آصف اقبال نے تعلیم وظائف کے با رے میںتفصیلات بتائیں۔ خلیل طاہر سندھونے سرگودہا ڈویڑن کے 68 ہونہار طلباوطالبات میں 19لاکھ روپے سے زائد کے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔

جس میں ضلع سرگودہا کے سات طلبائ وطالبات کو پچاس پچاس ہزار روپے کے چیک ‘ڈویڑن کے دیگر اضلاع کے دس طلبائ وطالبات میں 35ہزار فی کس ‘ 44 طلبائ وطالبات کو تیس ہزار اور بیس ہزار روپے ‘دس طلبائ وطالبات میں پینتیس پینتیس ہزار روپے جبکہ سات طلبائ وطالبات کو پندرہ ہزار فی کس کے حساب سے وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے سرگودہا جمخانہ کلب کا بھی دورہ کیا اور اس کلب کے قیام پر ڈپٹی کمشنر اور اہل سرگودہا کو مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے انہیں جمخانہ کلب کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں