وزیر اعلیٰ پنجاب کی کل ساہیوال متوقع آمد ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کا ساہیوال کادورہ

انتظامات کو حتمی شکل دی ، وزیر اعلیٰ پنجاب 23 مئی کو گیارہ بجے دن ساہیوال پہنچیں گے ،لنگر والا پتن پر تعمیر پل کا افتتاح کر یںگے

پیر 21 مئی 2018 21:50

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کل ساہیوال متوقع آمد ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کا ساہیوال کادورہ
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی 23مئی کوتحصیل ساہیوال متوقع آمد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ساہیوال کادورہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب 23 مئی کو گیارہ بجے دن ساہیوال پہنچیں گے وہ لنگر والا پتن پر تعمیر پل کا افتتاح کر یںگے ۔

سپورٹس سٹیڈیم ساہیوال میںجلسہ عام سے خطاب کریںگے ۔

(جاری ہے)

ٹی ایچ کیو ہسپتال اور رمضان بازار ساہیوال کا معائنہ بھی کریںگے ۔ جس کیلئے انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی ‘ایم این اے سردار شفقت حیات بلوچ کے معاون خاص سردار احمد حیات بلوچ ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو طارق خان نیازی ‘ اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال شعیب نسوآنہ ‘ محکمہ ہائی وے کے افسران صدر پریس کلب ارشد شاکر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پل افتتاح ‘ جلسہ گاہ ‘ ٹی ایچ کیو ہسپتال ‘ رمضان بازار ساہیوال کادورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں