پبلک گریوئینس ریڈریسل کمیشن قائم کرنے کی منظوری ، خصوصی سیل کا سربراہ ڈپٹی کمشنر ہونگے

بدھ 20 جون 2018 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) عوامی شکایات کے مقامی سطح پر جلد از جلد حل اور افسران کے خلاف انکوائریوں کو دیئے گئے ٹائم پیریڈ کے دوران یکسو بنا کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے پبلک گریوئینس ریڈریسل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سطح پر قائم اس خصوصی سیل کا سربراہ ڈپٹی کمشنر کو بنایا گیا ہے اور وضع کردہ نئے طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، گزشتہ روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی جانب سے سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں یہ پبلک ریڈریسل سیل جلد از جلد فعال کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر عوامی شکایات کے حوالے سے مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کے باعث لوگوں صوبائی و وفاقی اداروں کی جانب رجوع کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود عملدرآمد کی شرح مایوس کن ہے ، جس پر صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013کے ترمیمی ایڈیشن کے تحت ضلعی سطح پر خصوصی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو عوامی شکایات کے حل کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے افسران و ملازمین کے خلاف زیر سماعت انکوائریوں کو یکسوکرکے عملدرآمد کی رپورٹ حکومت کو ارسال کریگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں