سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 22( ن) لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 22( ن) لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے 22 ن لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے لیگی کارکنان نے ریلی نکالی جو مختلف راستوں پر گامزن رہی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیااور مقدمہ میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کر بھی کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ریلیاں نکالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔معلوم ہوا کہ گزشتہ شام رحمان پورہ سے پی پی پی کے کارکنان نے موٹرسائیکل بردار ریلی نکال کر عید گاہ روڈ کو لیٹ میں لے کر ٹریفک جام کر دی جس پر تھانہ اربن ایریا مصروف کاروائی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں