متعدد سماجی اورسیاسی شخصیات کی طرف سے اسامہ غیاث میلہ اور چوہدری منیب سلطان چیمہ کی حمایت کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 18:40

سرگودھا۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ک30جنوبی‘ چک31جنوبی‘ چک33جنوبی‘ چک38اورجنوبی چک34جنوبی کی متعدد سماجی وسیاسی شخصیات نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای89 اسامہ غیاث میلہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی75 چوہدری منیب سلطان چیمہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ،چک34جنوبی میں چوہدری لیاقت علی گجر‘ چوہدری جاوید گجر‘ چوہدری یاسر گجر کے زیراہتمام ایک بہت بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این ای89اسامہ غیاث میلہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی75 چوہدری منیب سلطان چیمہ نے کہاکہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے ،ہم بھی عوامی خدمت علاقائی تعمیروترقی کا مشن لیکر سیاست کے میدان میں آئے ہیں، مسلم لیگ ن نے اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے انہیں کمزور کیا ‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کیلئے امید کی کرن ہیںاور25جولائی عمران خان کی22سالہ جدوجہد کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا ، ‘ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی75 چوہدری منیب سلطان چیمہ نے کہاکہ میرے دادا سابق وفاقی وزیر چوہدری انورعلی چیمہ نے حلقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ‘میں بھی اپنے دادا کے مشن کو لیکر چلوں گا‘ چوہدری لیاقت علی گجر نے اپنے خطاب میں کہاکہ علاقہ کی تعمیروترقی کیلئے چوہدری انور علی چیمہ اور چوہدری عامر سلطان چیمہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،چوہدری غیاث میلہ ایک شریف اور دیانتدار سیاستدان تھے ،انہوں نے کہا کہ ہم اسامہ غیاث میلہ ‘ منیب سلطان چیمہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں